نبی کریم ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، مولانا عادل

 نبی کریم ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا، مولانا عادل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نبی کریم ؐ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ دنیا اور آخرت کی کامیابیاں صرف اور صرف نبی کریم ؐ کی سیرت طیبہ کے مطابق زندگی گزارنے میں ہے آپؐ سے محبت کا تقاضا یہی ہے ان کی سنتوں پر عمل پیرا ہو جائیں۔

 ان خیالات کا اظہار سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا محمد عادل رضا عطاری نے کیا کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حضور سرور کونین حضرت محمد ؐکی بارگاہ میں ہدیہ نعت ؐشروع ہواجبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چیئرمین میلاد کمیٹی حاجی سلیم قادری نے انجام دیے۔ کانفرنس میں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہاں زیب اعوان، چوہدری حامد حمید، چیئرمین ملک شعیب اعوان، ملک عابد اعوان، ملک اشرف برہان، افتخار سندھو، شبیر احمد چھبا ،ملک توصیف دھڈی، وقاص باجوہ، خواجہ نعیم، غلام قادر شہزاد، صحافیو ں،عمائدین شہرکی کثیر تعداد نے شرکت کی، کانفرنس میں خطاب کے بعد نبی کریم ؐکی بارگاہ میں کھڑے ہو کر درود و سلام پیش کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں