کپاس کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد

 کپاس کے عالمی دن کے  موقع پر تقریب کا انعقاد

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) کپاس کے عالمی دن کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے جناح ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن اسامہ مجید چیمہ تھے ۔ تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک غلام حر اور فارمرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔اس موقع پر اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ اسامہ مجید چیمہ ، ڈی ڈی ایگریکلچر ملک غلام حُر، کسان اتحاد صدر عبدالقادر خان، زراعت آفیسر میڈم رابعہ شمس اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر سیف الاسلام نے بہتر کپاس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں