تمام تحصیلوں میں بلا تفریق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع ہونگے ،رانا منور غوث
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر زکوۃ و عشر کمیٹی رانا منور غوث خاں نے کہا ہے کہ سرگودھا کی تمام تحصیلوں میں بلا تفریق عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں۔
جن کی تکمیل سے لوگوں کو بہتر سہولتیں فراہم ہونگی سرگودھا میں دل کے مریضوں کیلئے ہسپتال کی تعمیر کا کام دن رات جاری ہے جبکہ تمام تحصیلوں کے ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کیساتھ ساتھ وہاں پر دیگر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اسی طرح تعلیمی سہولتوں کی بہتری کیلئے بھی تمام ضلع کے سکولز’ کالجز میں بہتر سے بہتر طلباء کیلئے سہولتیں فراہم کررہے ہیں ۔