فاروقہ کی مساجد میں 8اکتوبر کے زلزلے کے متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )8اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 19برس بیت گئے اس تباہ کن زلزلے میں ہزاروں کی تعداد میں افراد جا ں بحق و زخمی ہوئے ۔
جبکہ لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہوگئے فاروقہ کی متعدد مساجد میں نماز فجر سے اس ہولناک زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور درجات کی بلندی کئے لئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متعدد گھرانوں نے انکے ایصال ثواب کے لئے مختلف کھانے پکا کر غریبوں اور بیواوں کے گھروں میں تقسیم کر رہے ہیں سیاسی اور سماجی کارکنوں کی طرف سے دعائیہ تقریبات جاری ہیں۔