کندیاں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ،شہری پریشان
کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا ہے جس سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
،ڈپٹی کمشنر اور سی اوہیلتھ نے شہر کے متاثرہ محلہ جات میں ڈینگی سپرے کرانے کے احکامات دے دئیے ،ضلع میانوالی کے بعدکندیاں اور مضافات میں ڈینگی نے پنجے گاڑھنے شروع کردیے ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر میانوالی اور سی او ہیلتھ نے ہنگامی بنیادوں پر شہر کے متاثرہ محلہ جات میں اینٹی ڈینگی سپرے شروع کرادیا محکمہ ہیلتھ کی ٹیم نے شہر کے مختلف جگہوں پر سپرے کیا کندیاں کے شہریوں نے شہربھرمیں اینٹی ڈینگی سپرے کرنے کا مطالبہ کردیا تاکہ شہربھر میں ڈینگی کے لاروا کی افزائش ختم کی جاسکے ۔