اشیاء خور ونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور،انتظامیہ ناکام

اشیاء خور ونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور،انتظامیہ ناکام

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا) اشیاء خور ونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور،انتظامیہ پرائس لسٹ پر عمل کرانے میں ناکام۔تفصیل کے مطابق مڈھ رانجھا او ر ۔

گردونواح میں گوشت، دالیں،سبزیاں ،پھل مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے پرائس لسٹ جاری کردی جاتی ہے مگر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی بناء پر ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ دوکاندار پرائس لسٹ کی بجائے من مانے ریٹوں پر اشیاء خوردونوش فروخت کررہے ہیں جسکی بناء پر شہری مہنگے داموں گوشت، سبزیاں وغیرہ خریدنے پر مجبور ہیں ۔شہریوں نے اعلی احکام سے فوری طور پرنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں