تاش پر جواکھیلنے والے 6جواری گرفتار کر لئے گئے
کندیاں(نمائندہ دنیا )تھانہ چھدرو پولیس نے 7 جواری گرفتار کر کے 36 ہزار 600 روپے ، 5 عدد موبائل فونز، 2 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔
، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر تاش جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 7 جواری عزیز احمد، ثناء اللہ، شیر عباس، نصرت اللہ، ثناء اللہ رنباز خیل، عبد الحمید، شفاء اللہ کو قابو میں کرکے داؤ پر لگی رقم 36600 روپے نقد، 5 عدد موبائل فونز، 2 عدد موٹر سائیکل مالیتی 3 لاکھ روپے قبضہ پولیس لے لیے ملزمان کو حراست میں لیکر تھانہ چھدرو میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔