لڑکے سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
میانوالی (نامہ نگار )تھانہ سٹی پولیس نے یارو خیل کے رہائشی 14 سالہ لڑ کے سے زیادتی کرنے اور ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
جبکہ اس کے 2ساتھی فرار ہو گئے ، کامران الحسن نے درخواست دی کہ جمشید ، سلطان علی اور گل حمید نے بدفعلی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کردی ہے ۔ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے واقعہ کا نوٹس لیکر مقدمہ درج کرکے ملزمان کو فوری طور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔