پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی

 پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع سرگودھا میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی،مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد ارشد وٹو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پانچ روزہ مہم کے دوران ضلع بھر کے سات لاکھ 9 ہزار 266 پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے ساتھ وٹامن سے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کل 3 ہزار 332 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 3 ہزار 36 موبائل ،206 فکسڈ اور 89 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔ مہم میں 4 ہزار 522 ورکز حصہ لیں گے جن میں 3 ہزار 947 رضاکار، محکمہ تعلیم کے 410, بہبود آبادی کے 132 سول ڈیفنس کے 21 اور دیگر محکموں کے 12 ملازمین شامل ہیں۔ اے ڈی سی ایف اینڈ پی نے تمام پولیو ٹیموں کی فول پروف سیکورٹی اور ٹریننگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم سرگودہا میں آٹھ ماہ بعد دوبارہ شروع ہورہی ہے ، لہذا تمام بچوں تک ٹیمیں اپنی رسائی یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے ۔ انہوں نے والدین میں اس ضمن میں شعور اجاگر کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم اور واک کا انعقاد کروانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں