نوجوان نسل میں منشیات و دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھ گیا

نوجوان نسل میں منشیات و دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھ گیا

سرگودھا(نامہ نگار) مہنگائی، غربت، بیروزگاری کی وجہ سے نوجوان نسل میں منشیات و دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھنے لگا ہے ۔

شہر کے مصروف چوراہوں،پارکوں، بازاروں اور شاہراؤں پر نشہ کے عادی افراد سرعام یہ زہر رگوں میں اتارتے نظر آتے ہیں جو معاشرتی المیہ بن کر رہ گیاہے غربت اور متوسط طبقہ کے بے روز گارنوجوانوں میں یہ رجحان بڑھ رہا ہے ،اورشہر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد میں اضافہ ہو رہایہی نہیں منشیات کی وجہ سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ باعث تشویش بنتا جا رہا ہے دوسری طرف منشیات کے عادی افراد کی فلاح کیلئے لائسنس حاصل کرنیوالے نجی فلاحی اداروں نے اسے بزنس بنا لیا ہے جبکہ سرعام منشیات کا استعمال ان اداروں کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے شہریوں نے انتظامیہ کو صورتحال پر قابو پانے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں