ڈھنگانہ میں دریائی کٹاؤ شدت اختیار کر گیا ،علاقہ مکین مشکلات کا شکار
کندیاں(نمائندہ دنیا ) نواحی علاقہ ڈھنگانہ میں دریائی کٹاؤ شدت اختیار کر گیا ہے علاقہ مکین مشکلات سے دوچار ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔۔
کندیاں نواحی علاقہ ڈھنگانہ میں دریائے سندھ کے شدید کٹاو نے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے زرعی زمینوں کے ساتھ ساتھ رہائشی آبادیوں میں متعدد پختہ مکانات بھی دریا کی لہروں کی نظر ہوچکے ہیں دریائی کٹاؤ کی وجہ سے علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ مقامی آبادی کی مکینوں کی جانب سے سنگین صورت حال کے بارے تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کوء عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آرہے ہیں جس پر اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے ڈھنگانہ میں جاری کٹاو پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔