انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات تیز ،بھرپور آگاہی مہم شروع

انسداد ڈینگی کے حوالے سے  اقدامات تیز ،بھرپور آگاہی مہم شروع

سرگودھا(نامہ نگار ) فشریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انسداد ڈینگی کے حوالے سے اقدامات تیز کر تے ہوئے بھرپور آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔۔۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سرگودھاشائستہ بی بی کے مطابق ایسے پانیوں جہاں مچھروں کی پیداوار ممکن ہے کی نشاندہی اور مخصوص مچھلیوں کے حصول کیلئے فوکل پرسنز مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ فارمرز میں آگاہی مہم شروع کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں، جبکہ مچھلی کی پیدوار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے محکمہ نے اپنی ہیچریوں اور نرسریوں کو بچہ مچھلی کی فراہمی کیلئے مختص کر دیا ہے ،جبکہ عوام الناس سے بھی التماس ہے کہ کھڑے پانیکی نشاندہی کریں جہاں مچھلی زندہ رہ سکتی ہے ، تاکہ وہاں بھی مخصوص مچھلیوں کو محفوظ کر کے مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں