غیر معیاری ادویات کی بھرمار ، جانوروں میں بیماریوں بڑھ گئیں

غیر معیاری ادویات کی بھرمار ، جانوروں میں بیماریوں بڑھ گئیں

سرگودھا(نامہ نگار ) عوامی شکایات کے باوجود مناسب اقدامات نہ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی ویٹرنری ڈاکٹروں کی جانب سے موسمی تبدیلی کے پیش نظر فارمرزکو لوٹنے کا سلسلہ دراز ہونے لگا۔۔۔

جبکہ غیر معیاری ادویات کی بھرمار سے جانوروں میں بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ،صوبائی حکام نے اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ نے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں مگرنچلی سطح پر مبینہ ملی بھگت کے باعث جعلی وٹنری ڈاکٹرز و ادویات کا کاروبار عروج پر ہے ،جن کے استعمال سے مویشیوں میں نت نئی بیماریاں عام ہو رہی ہیں جو کہ فارمرز کیلئے شدید پریشانی کا سبب بن چکا ہے ،دیہی علاقوں کے فارمرز ان کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، جنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس سلسلہ میں روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں