یونیورسٹی آف سرگودھا اور تیانجن یونیورسٹی چائنہ میں معاہدہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹی آف سرگودھا اور تیانجن یونیورسٹی چائنہ کے درمیان ‘‘پاک چائنہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر سنٹر’’ قائم کرنے کا معاہدہ ہو گیا۔۔۔
جبکہ تیانجن یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کے اشتراک سے یونیورسٹی آف سرگودھا میں ٹریڈیشنل چائنیزمیڈیسن پروگرام شروع کیا جائے گا۔ یہ معاہدے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے دورہ چین کے دوران طے پائے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے تیانجن یونیورسٹی کے تیانکائی ہائر ایجوکیشن انوویشن پارک کے نائب صدر سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک چائنہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ یہ سنٹر دونوں ممالک کے درمیان تحقیقی پیشرفت، اختراع اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کیلئے پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا ، اس سنٹر کے ذریعے بالخصوص انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔