قتل کیس میں سزائے موت پانے والا ملزم لاہور ہائیکورٹ سے بری
کندیاں(نمائندہ دنیا )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے میانوالی کے تھانہ موسی خیل میں درج مقدمہ قتل میں سیشن کورٹ میانوالی سے۔۔۔
سزائے موت پانے والے قیدی اللہ نور کی سزائے موت ختم کر کے مقدمہ سے بری کردیا ہے مقدمہ نمبر 94/21 تھانہ موسیٰ خیل میں درج تھا جس میں ملزم کو میانوالی کی سیشن کورٹ سے سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا سزا کے خلاف مجرم اللہ نور نے ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی جس پر فیصلہ کر دیا گیا۔