ناقص پاپڑ، چپس،دیگر آیٹمز تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا گیا

ناقص پاپڑ، چپس،دیگر آیٹمز تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا گیا

میانوالی (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی ٹیم نے دائود خیل میں بچوں کے کھانے کے غیر معیاری پاپڑ، چپس اور دیگر آیٹمز تیار کرنے والے کارخانے پر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر کھانے کی اشیاء کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا۔

 مضر صحت آئل سے پاپڑ اور چپس تیار کرکے رجسٹرڈ کمپنیوں کے ریپر میں پیک کرکے سپلائی کئے جارہے تھے ، کارخانے سے قبضہ میں لئے گئے سامان میں 120 لٹر غیر معیاری اور مضر صحت آئل 300 کلو پیکنگ کا سامان اور 100 کلو تیار جعلی پراڈکٹ شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈاتھارٹی نے ٹیم کے ہمراہ محلہ بہرام خیل نزد انور علی سکول گلی دائود خیل میں قائم اس جعلی کارخانے سے نمونے لیکر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لیب بھیج دیئے جبکہ قبضہ میں لیا گیا غیر میعاری اور مضر صحت سامان موقع پر تلف کروا دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں