خصوصی افراد کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے ،انجینئر گل اصغر بگھور
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات ایم این اے انجینئر گل اصغر خان بگھور کی تحصیل قائد آباد میں معذور افراد کے لئے ہمت کارڈ کی تقسیم کی افتتاحی تقریب کی میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔۔۔
تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں ہماری حکومت 10500 روپے ادا کرنے کی پابند ہوگی، خصوصی افراد کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے ،حکومت ان کے ساتھ ساتھ نچلے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔