آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا کینو کے باغات کا معائنہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سٹرس کے باغات کو موسمیاتی تبدیلی کے باعث نقصانات سے بچاؤ کے لیے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز، اے سی آئی اے آر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر وینڈی امبرجر۔۔۔
جی ایم پارٹنرشپ لارایٹمز کینڈی مینیجر ڈاکٹر منور رضا کاظمی نے آمنہ احسان اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایگریکلچر کالج سرگودھا کی خصوصی ٹیم کے ارکان جن میں ڈاکٹر اعجاز اشرف، ڈاکٹر ریحان ریاض، ڈاکٹر احسن قریشی، ڈاکٹر رحیلہ شیخ کے ہمراہ سلانوالی کے نواحی چک نمبر 118 شمالی کا دورہ کیا، جہاں پر علاقے کے ذمہ دار راجہ پرویز سلطان نمبر دار چک نمبر 118 شمالی، چوہدری محمد آصف، چوہدری عبدالغفور گھمن، چوہدری قاسم شوکت اور چوہدری عبداﷲ نے انکی میزبانی کی، بعد ازاں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز سمیت دیگر سٹریس ماہرین نے کینوں کے باغات کا معائنہ کیا اور باغات پر موسمیاتی نقصانات سے بچاؤ کے لیے جدید طریقہ جات سے آگاہ کیا اور تراشادہ پھلوں کے باغات کی بہتر نگہداشت اور عمدہ اور زیادہ پھل حاصل کرنے اور ذریعے ادویات اور کھاد کے استعمال کرنے کے سلسلے میں آگاہ کیا۔