فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی ریلی
میانوالی (نامہ نگار)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام فلسطینی مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی۔۔۔
ریلی کا آغاز الشفاء ہسپتال چوک وانڈھی گھنڈ والی سے ہوا اور ریلی گلبرگ چوک سے ہوتی ہوئی دوبارہ الشفاء چوک پر پہنچی،ریلی میں سکولوں کے طلبہ اور جماعت اسلامی میانوالی شہر کے ارکان و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد اور صدر جے آئی یوتھ ضلع میانوالی حافظ سعد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو فلسطین کے ایشو پر متحد کردیا آج حکومت اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں یکجا ہیں اور مل کر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر اس حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد بھی قابل تحسین ہے ۔