نااہل حکمرانوں نے مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا :وارث جسرہ

نااہل حکمرانوں نے مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا :وارث جسرہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے امیر ملک محمد وارث جسرہ ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ملک و قوم پر مسلط ہونیوالے نااہل حکمرانوں نے قوم کو مایوسیوں اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔۔۔

بڑھتی ہوئی مہنگائی بے روزگاری اور لاقانونیت عوام دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور کر رہی ہے م جماعت اسلامی موجودہ صورتحال میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی محافظ ہے اور کسی بھی سطح پر عوام کی حق تلفی نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو موجودفہ صورتحال میں عوام کے ساتھ کھڑی ہو کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے انہوں نے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسائل سے پاک پر امن فلاحی معاشرے کی تشکیل ہمارا نصب العین ہے اور انشا اﷲ ان اہداف کے حصول کیلئے اپنی جراتمندانہ جدوجہد جاری رکھے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں