گلیوں ، بازاروں میں گڑھے دس سال بعد بھی ختم نہ ہو سکے
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)شہر بھر میں گلیوں اور بازاروں میں پڑنے والے گڑھے دس سال گذرنے کے باوجود پر نہیں ہو سکے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق دس سال قبل شہر بھر میں سوئی گیس کے پائپ بچھائے گئے تھے ٹھیکیدار گڑھے پر کئے بغیر رفو چکر ہو گیا جس کی وجہ سے گلیوں میں سے گذرنے والوں کو ٹھوکریں لگتی ہیں بعض اوقات بزرگ ٹھوکر لگنے سے گر بھی جاتے ہیں مگر بیشتر گلیاں اسی طرح پڑی ہیں دس سال گذرنے کے باوجود سوئی گیس تو نہ مل سکی ۔