چار اوباشوں نے محنت کش خاتو ن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چار اوباشوں نے محنت کش خاتو ن کو ڈرا دھمکا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔۔۔
واقعہ مڈھ رانجھا کے علاقے میں پیش آیا ،پولیس کے مطابق سجاد اور اسکے ساتھیوں نے 28سالہ مسماۃ(ع) کو فصلوں میں لے جا کر مبینہ طور پر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ، ورثاء کی اطلاع پر مقامی پولیس مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔