قیدیوں کی اصلاح کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے :سپر نٹنڈ نٹ جیل

قیدیوں کی اصلاح کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے :سپر نٹنڈ نٹ جیل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا جیل میں مثالی ڈسپلن ،قیدیوں کی مالی بہبود کے لئے کاٹج انڈسٹری اور ترقیاتی کاموں کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار سپر نٹنڈ نٹ جیل سرگودھا وحید خان نے روزنامہ دنیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ماضی میں جیل کے اندر دنگا فساد کرنے والے قیدیوں کو بیڑی لگانے ، ملاقات بند کرنے ،قید تنہائی اور کوڑوں کی سزا بھی دی جاتی تھی اب یہ سزائیں ختم کردی گئی ہیں اور قیدیوں کی اصلاح کے ساتھ انھیں مفید شہری اور ہنر بند بنانے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ۔سرگودھا جیل میں سمال انڈسٹری کے تعاون سے قیدیوں کو ہنر مند بنایا جائے گا تاکہہ وہ جیل کے اندر رہ کر اپنے خاندان کے لئے باعزت روزگار کما سکیں اور وہ رہائی کے بعد مفید شہری ثابت ہوں جیل کے ملازمین کے لیے نیا میس تیار کیا جا رہا ہے اور روٹی پلانٹ کے علاؤہ سپیشل کک کی خدمات حاصل کی رہی ہیں جس سے کھانے میں نئے اور جدید ذائقے ملیں گے ۔ جیل کی زمین کو کاشتکاری تیار کررہے تاکہ ان پر سبزیاں اگائی جائیں، جیل کی لائبریری کی حالت خستہ ہے اس ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ مزید فعل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا قیدیوں کو ہنر مند بنانا میری اولین ترجیح ہوگی ،جیل کے ملازموں کے لیے نیا میس تیار کیا جا رہا ہے اور جیل وزٹ کرنے والوں کی سہولت کے لئے مہمان خانہ بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں