روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل سے حادثات پر قابو پایا جا سکتا :اعجاز گوندل
بھیرہ(نامہ نگار)روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عمل کرنے سے بڑھتے ہوئے سڑک حادثات پر قابو پایا جا سکتا ہے ڈرائیور دوران سفر موبائل فون کے استعمال، تیز رفتاری سے گریز اور ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔۔۔
یہ بات ہائی وے پڑول انچارج چک سیدا انسپکٹر اعجاز احمد گوندل نے فلاحی تنظیم آئیڈیل کے دستکاری سنٹر چلڑ شریف میں خواتین کی روڈ سیفی ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی عشاء اکرم نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان خطرناک ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال 27 ہزار اموات ٹریفک حادثات کے باعث ہوتی ہیں انہوں نے والدین سے کہا کہ کم عمر بچوں کو روڈ پر موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اور خواتین موٹر سائیکل پر سفر کے وقت اپنے دوپٹہ کا خیال رکھیں ۔