پولیو کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کیے جا رہے :مختار احمد بھرتھ
بھیرہ(نامہ نگار)وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ملک بھر سے پولیو کے خاتمہ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور 28 اکتوبر سے ملک بھر میں۔۔۔
پولیو مہم کا اغاز کیا جائے گا اس سلسلہ میں پولیو کے صوبائی کوارڈینیٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں انہوں نے والدین سے کہا کہ وہ گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے تعاون کریں ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے بتایا کہ یونیسیف کی سپلائی ڈائیریکٹر نے دوران ملاقات انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان کو پولیو ویکسین کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی جبکہ مقامی سطح پر بھی پولیو ویکسین کی تیاری کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔