دماغی امراض سے آ گاہی وقت کی ضرورت :جہانزیب اعوان

دماغی امراض سے آ گاہی وقت کی ضرورت :جہانزیب اعوان

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہاڈویژن جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ ذہنی تناؤ ایک ایسا خطرناک عمل ہے جو نہ صرف مختلف دماغی امراض کا موجب بن جاتا ہے۔۔۔

 بلکہ ایسے افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہوتے ہیں اور بعض لوگ خود کش پرآمادہ ہوتے ہیں ذہنی صحت کی ضرورت اور افادیت ،دماغی امراض کے نقصانات اور اس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ لوگ ذہنی صحت کو بڑھاوا دینے کی جانب متوجہ ہو سکیں ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے 10 اکتوبر کو ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر فاؤنٹین ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ فاؤنٹین ہاؤس ذہنی معذور افراد کی بحالی کا معیاری اور قابل اعتماد ادارہ ہے جہاں انہیں کھانے پینے او ررہائش کی بہترین سہولیات حاصل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسے اداروں کی اونر شپ لینے والے مخیرحضرات بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔حکومت بھی ایسے اداروں کی سرپرستی کر رہی ہے ۔ کمشنر نے فاؤنٹین ہاؤس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور ذہنی مریضوں کی کونسلنگ کا طریقہ کار کامشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانا محمد بشیر نے بتایاکہ فاؤنٹین ہاؤس میں 76 مریض زیر علاج ہیں ۔ ادارہ میں خواتین کیلئے 70بیڈز کاالگ سے وارڈ بھی تعمیر کیاجارہاہے جو جنوری 2025 میں فنکشل ہو گا یہاں مریضوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کے ساتھ کھانا بھی فراہم کیاجارہاہے ۔ اس موقع پر انہوں نے زیر علاج مریضوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں