سرگودھا میں بھی متعدد دفاتر میں ہڑتال اور تالہ بندی ، محکمہ انہار آفس سے ریلی نکالی گئی

سرگودھا میں بھی متعدد دفاتر میں ہڑتال اور تالہ بندی ، محکمہ انہار آفس سے ریلی نکالی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب بھر کی طرح سرگودھا میں بھی متعدد دفاتر میں ہڑتال اور تالہ بندی کی گئی۔۔۔

جبکہ ممتاز احمد کی زیر قیادت محکمہ انہار آفس سے ریلی نکالی گئی جو کمشنر آفس کے سامنے پہنچ کر دھرنا کی صورت اختیار کر گئی ، شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن سے خطاب کرتے ہوئے ایپکا رہنماؤں ممتاز احمد، فیصل عدنان، مہر ظفر بشیر، محمد صادق رانجھا، فیصل لطیف، سکندر کھوکھر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت پنجاب 17.Aکا نوٹیفکیشن واپس لینے کے ساتھ ساتھ لیو ان کیشمنٹ کی ترمیم ختم نہیں کرتی اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق ایپکا کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا،24اکتوبر کو سول سیکٹریتٹ لاہور کے سامنے بھی دھرنا میں بھرپور شرکت کی جائے گی۔ہمارے ساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے اس لئے احتجاج جاری رکھنے کا ارادہ کیا ہے۔ حکام بالا سے اپیل ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں