ڈی پی او سرگود ھا کی تھانہ سٹی بھلوال میں کھلی کچہری
بھلوال(نمائندہ دنیا ) ڈی پی او سرگود ھا اسد اعجاز ملہی نے تھانہ سٹی بھلوال میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،انہوں نے عوامی مسائل سنے ۔
اور موقع پر ہی ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بھلوال میں جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور عوامی تعاون بھی ضروری ہے ۔اس موقع پر ڈی ایس پی بھلوال محمد عرفان بٹ، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او تھانہ صدر سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔ ڈی پی او سرگودہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پر قابو پانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ، اور عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنے ارد گرد موجود جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں۔کھلی کچہری میں شہر اور مضافات سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔