ڈی ایس پی کے ساتھ میرج ہال مالکان کے وفد کی ملاقات
سلانوالی(نمائندہ دنیا )ڈی ایس پی سرکل سلانوالی چوہدری احمد سجاد چیمہ اور میرج ہال مالکان کے درمیان ڈی ایس پی آفس میں ایک اجلاس ہوا۔
جس میں سلانوالی کے میرج ہال مالکان کے نمائندوں نے شرکت کی ،ڈی ایس پی نے میرج ہال مالکان کے نمائندوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ کی رسم مہندی و دیگر فنگشن کے موقع پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے فائرنگ کا مظاہرہ کیا تو میرج ہال مالکان کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور گرفتاریاں بھی ہوں گی اور بار بار قانون شکنی پر میرج ہال کوسیل کیا جاسکتا ہے ، لہذا میرج ہال مالکان قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں۔