ذہنی تنائو خطرناک عمل،دماغی امراض کا باعث بنتا ہے ،ملک عطا الرحمن

ذہنی تنائو خطرناک عمل،دماغی امراض  کا باعث بنتا ہے ،ملک عطا الرحمن

شاہ پور (نمائندہ دنیا )ذہنی تنائو ایک ایسا خطرناک عمل ہے جو نہ صرف مختلف دماغی امراض کا موجب بن جاتا ہے۔

 بلکہ ایسے افراد منشیات کی لت میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور بعض لوگ خود کشی پرآمادہ ہو جاتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہپور ملک عطاالرحمن نے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل شاہپور صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا ۔ اس موقع،پروفیسر ڈاکٹر شاھد نذیر ،پروفیسر الطاف حسین ،ڈاکٹر بلال ،ڈاکٹر ایاز قمر ،ڈاکٹر نویدسمیت ماہر نفسیات ودیگر مختلف شعبہ جات سے وابستہ ڈاکٹرز نے شرکت کی تقریب میں ماہر ڈاکٹرز نے حفظان دماغ (مینٹل ہیلتھ ) پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ ماہرین نے کہا کہ جسمانی نشو نما کو بڑھانے کے لئے دماغ کا تندرست ہونا لازم ہے ،کیونکہ تندرست دماغ صحت مند جسم کا ضامن ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں