ڈکیتی اور چوری کی 12وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

ڈکیتی اور چوری کی 12وارداتیں،لاکھوں لوٹ لئے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران ساہی وال کے قریب نعمان ریاض،90جنوبی کے۔

 قریب عبدالشکور، سدھووال کے قریب عتیق الرسول سے نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و موبائلز چھین کر لے گئے ،جبکہ 91جنوبی کے گلزار احمد،جمعیت پور کے نجم الحسن،موضع پوہلہ کے نوید اقبال کے گھروں سے لاکھوں روپے کا سامان، جان محمد والا سے غلام تنویر،مڈ ھ رانجھا سے محمد ریاض،دین کالونی سے محمد انور، فیکٹری ایریا سے محمد رمضان،کمبوہ کالونی سے وسیم اختر،شاہ پور صدر سے عبداﷲ کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں