پرندوں کا غیر قانونی شکار،کاروبار ،8دکانداروں کو جرمانے

 پرندوں کا غیر قانونی شکار،کاروبار ،8دکانداروں کو جرمانے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عروج ظہیر کی زیر نگرانی انسپکٹر زعلی رضا عباس و مدثر عباس اور ۔

انصر ریاض کی ٹیموں نے کوٹمومن، بھلوال،بھیرہ میانی اور سرگودھا سے جنگلی پرندوں کا غیرقانونی شکار کرکے کاروبار کرنے والے 8 دوکانداروں پر کامیاب ریڈ کئے ،جہاں سے مختلف قسم کے 30 نایاب تیتر،مور،کاٹھے اور را طوطے شامل ہیں برآمدکئے گئے ،دوکانداروں کو جرمانے کئے گئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر نے انہیں ہدایت کی کہ وہ لائسنس بنوائیں,انہوں نے موقع پر پرندوں کو کھلی فضا میں آزاد کرواکروا دیا،وائلڈ لائف افسران کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا،کیونکہ یہ پرندے قدرتی ماحولیاتی نظام میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں وہ کیڑے مکوڑے کھاتے اور بیج پھیلاتے ہیں اور اپنے فضلے کے ذریعے غزائی اجزاء کودوبارہ تیار کرنے مدد گار ہیں لیکن افسوس ہے ،جس طرح آج انسان نے ان کا قتل شروع کررکھا جلد یہ پرندے بھی طوطوں کی طرح غائب ہوجائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں