شاہ پور کچہری فائرنگ ، تین افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

شاہ پور کچہری فائرنگ ، تین افراد زخمی ،ہسپتال منتقل

سرگودھاشاہ پور(سٹاف رپورٹرنمائندہ دنیا ) شاہ پور کچہری فائرنگ کے واقع پر ڈی پی او سرگودھا خود موقع پر پہنچ گئے ۔

، ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق کچہری پیشی پر آئے ہوئے افراد پر مخالفین نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ٹی ایچ کیو شاہ پور منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے وقوعہ میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، وقوعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ، جبکہ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں