2موٹر سائیکل ٹکرا گئے ،ایک سوار جاں بحق ،3زخمی
واں بھچراں (نمائندہ دنیا )واں بھچراں میں ڈیرہ دھولانوالہ کے قریب دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے ۔
، ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ،گزشتہ روز شام کے وقت میانوالی سرگودہا روڈ پر ڈیرہ دھولانوالہ کے قریب ریس لگاتے دو موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ، موٹر سائیکلوں پر سوار رمضان دھول،عدنان دھول، شعیب دھول اور آصف بھٹی شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ جبکہ عدنان، شعیب ،آصف کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔