پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کو روکنے کیلئے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال :نور حیات کلیار

 پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج کو  روکنے کیلئے چادر اور چاردیواری کا  تقدس پامال :نور حیات کلیار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے راہنمانور حیات کلیار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پر امن احتجاج کو روکنے کے لئے چادر اور۔

 چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے حکومت آج جو کر رہی ہے کل اسے بھگتنا پڑے گا انھوں نے کہا کہ افسران نے آئین کے مطابق حلف اٹھا رکھا ہے آئین نے شہریوں کو پر امن احتجاج کا عوام کو حق دے رکھا ہے عوام اگر پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی رکھتے ہیں پی ٹی آئی کے ووٹر کو ووٹ دینے کے جرم میں گرفتار کیا جا رہا ہے اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انھوں نے کہا کہ جس طرح چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے وہ قابل نفرت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں