نجی کالج میانوالی کے طلباء اور سٹاف کو لائسنس جاری
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور ڈی پی او میانوالی محمد اختر فاروق کی خصوصی ہدایت پر۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی مہر ناصر محمود کی نگرانی میں نجی کالج میانوالی کے طلباء اور سٹاف کو پولیس خدمت موبائل وین کے ذریعہ موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس کمپین کے سلسلہ میں لائسنس جاری کیے گئے ۔طلباء اور سٹاف نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر محمد عثمان انور ا ور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے اس احسن اقدام کو خصوصی طور پر سراہا۔