صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے عملہ کی سہولیات کا خیال رکھا جائے گا ، اے سی بھیرہ

صفائی کے نظام کی بہتری  کیلئے عملہ کی سہولیات کا خیال  رکھا جائے گا ، اے سی بھیرہ

بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری کے لیے عملہ صفائی کی سہولیات کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

 وہ میونسپل کمیٹی بھیرہ میں عملہ صفائی سے گفتگو کر رہی تھیں اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ سید محمد زوہیر سینٹری سپروائزر سید زاہد حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا کہ کام کی بہتری کے لئے جدید مشینری کے حصول کا جائزہ لیا جا رہا ہے انہوں نے چیف آفیسر سید محمد زوہیر کو ہدایت کی کہ عملہ صفائی کی ضروریات پوری کی جائیں تاکہ شہر میں صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جا سکے انہوں نے ہدایت کی کہ عملہ صفائی کی تنخواہ میں کسی قسم کی کٹوتی نہ کی جائے انہیں چھٹی کے دن کی بھی پوری تنخواہ ادا کی جائے اسسٹنٹ کمشنر کے اس حکم پر عملہ صفائی نے انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں