ڈی پی اواسد اعجاز ملہی کی تھانہ پھلروان میں کھلی کچہری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہمی کے لیے تھانہ پھلروان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
، جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی پی او سرگودھا نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے رپورٹ لی انہوں نے شہریوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کر کے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کی دہلیز پر آپ کے مسائل کو سننا ہے تاکہ مسائل کی نشاندہی ہوسکے اور ان کے حل کے لیے اقدمات کیے جا سکیں ،تھانے کی سطح پر شہریوں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں گے ،سروس ڈیلیوری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، آئندہ بھی کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا، سروس ڈیلیوری، میرٹ اور قانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔