غیر قانونی قرار دی گئی3درجن سے زائد نجی ہاؤسنگ سکیموں کی سکروٹنی کا حکم

غیر قانونی قرار دی گئی3درجن سے زائد نجی ہاؤسنگ سکیموں کی سکروٹنی کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلع کونسل اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں قائم غیر قانونی قرار دی گئی۔

 تین درجن سے زائد نجی ہاؤسنگ سکیموں کی سکروٹنی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ، اس حوالے سے پنجاب بورڈ آف ریونیو کی جانب سے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مختص کردہ رقبہ جات اور دیگر تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ، ذرائع کے مطابق متذکرہ غیر قانونی قرار دی گئی کالونیوں کے مالکان نے میٹروپولیٹن کارپوریشن ،ضلع کونسل اور سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قوائدو ضوابط پورے نہیں کئے اور میونسپل سروسز اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو مہنگے پلاٹ فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ ان کالونیوں میں ایسی کوئی سہولت نہیں ، اور ان ہاؤسنگ سکیموں میں پلا ننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کے قوائد و ضوابط کی بھی دھجیاں بکھیر ی جا رہی ہیں،انتظامیہ کیمطابق اس ضمن میں محکمہ مال نے ان کالونیوں کے پلاٹوں کی رجسٹریاں روک دی ہیں ،جبکہ بعض نے این او سی کیلئے متعلقہ شعبوں سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے جس پر تمام کی سکروٹنی کی جا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں