شہریوں کی عبداللہ پور فلائی اوورکی ڈیزائننگ پر تنقید
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)عبداللہ پور فلائی اوور کی غلط ڈیزائننگ یا کوئی اور معاملہ، فلائی اوور سے گر کر 2 موٹر سائیکل سوار جان گنوا چکے ۔۔
سوشل میڈیا پر فلائی اوور کے ڈیزائن میں نقص پر تنقید کی جارہی ہے ۔ عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تعمیر مکمل ہوئے ابھی چند ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے اور فلائی اوور سے دو الگ الگ موٹرسائیکل سوار موڑ کاٹتے ہوئے نیچے جاگرے اور جان گنوا بیٹھے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ فلائی اوور کا ڈیزائن غلط ہونے کے باعث حادثات ہورہے ہیں، شہریوں کی جانب سے فلائی اوور پر حادثات کے بعد سوشل میڈیا پر ایف ڈی اے پر شدید تنقید کی جارہی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ فلائی اوور کا موڑ تنگ ہے اور حفاظتی دیوار چھوٹی ہے جس کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار پل سے نیچے گررہے ہیں، ایف ڈی اے نے جلدی کام مکمل کرنے کیلئے ڈیزائن میں نقائص چھوڑ دئیے ۔ ڈی جی ایف ڈی اے کا موقف ہے کہ فلائی اوور کی تعمیر ایک معتبر ادارے کی جانب سے کی گئی۔
، پل کی سپیڈ لمٹ 40 کلومیٹر ہے اور حادثات تیز رفتاری کے باعث رونما ہورہے ہیں تاہم حادثات کے بعد پل کے ساتھ حفاظتی جنگلہ لگوایا جارہا ہے ۔