ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتیں ، لاکھوں لوٹ لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی و چوری اور سرقہ مویشی کی مختلف وارداتوں کے دورا ن7جنوبی کے قریب محمد داؤد سے موٹر سائیکل، 115الف جنوبی کے قریب اﷲ دتہ ،سالم کے قریب نذیر احمد اور محمد اویس سے نقد و موبائلز چھین لئے گئے ۔۔
جبکہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 105جنوبی اور نیو سیٹلائٹ ٹاؤن میں بہبود آبادی کے دفتر سے نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی کھڑکیاں ،بورڈو دیگر فرنیچر اڑا لے گئے ،124جنوبی کے وقاص احمد،135شمالی کے زاہد اﷲ،جگت پورہ کے محمد نذیر،علی پور نون کے محمد حیات،کوٹمومن کے متعلی کے ڈیرہ سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔