غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور اہلکار مچھروں سے تنگ
سرگودھا(نامہ نگار)غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کا بھی مچھروں نے ڈیوٹی انجام دینا محال بنا کر رکھ دیا ہے۔۔
جس پر ایس پی یو حکام نے اہلکار وں کے ملیریا اور ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے پیش نظر مچھروں کی تلفی کیلئے ضلعی حکومتوں سے رجوع کر لیا،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو نعیم عزیز سندھو کی جانب سے سرگودھا ،میانوالی ، چنیوٹ، جھنگ،فیصل آباد اور ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنر کو جاری مراسلہ بتایا گیا کہ غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکاروں کو مچھروں کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔