احتجاج روکنے کیلئے کنٹینرز کا استعمال ، ایکسپورٹر پریشان

احتجاج روکنے کیلئے کنٹینرز کا استعمال ، ایکسپورٹر پریشان

سرگودھا(نامہ نگار)آئے روز احتجاجی عمل کی روک تھام کیلئے کنٹینرز کا بڑھتا ہوا استعمال اور ٹوٹ پھوٹ کے باعث ایکسپورٹرز پریشانی کا شکار اور ایکسپورٹ متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔۔

ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کنٹینرز ایکسپورٹ کے لئے استعمال ہوتے ہیں جبکہ حکومت راستے بلاک کرنے کا کام لے رہی رہے جس سے قیمتی کنٹینرز نہ صرف ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہو رہے ہیں بلکہ ایکسپورٹ بھی متاثر ہو رہی ہے ، اس سلسلہ میں ایکسپورٹرز کو شدید مشکلات درج در پیش ہیں، اور حکومتی زر مبادلہ کی شرح بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پکڑے گئے تمام کنٹینرز فوری واپس کر کے آئندہ شاہرائیں بلاک کرنے کی صورت میں بیرئیرز استعمال کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں