2 خطرناک اشتہاری گرفتار کر لئے گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)دو خطرناک اشتہاری گرفتار کر لئے گئے ،راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم پولیس کے شکنجے میں آ گیا تھانہ عطا شہید پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔۔
جس کے خلاف 2022 میں راہزنی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اسی طرح چوکی فروکہ پولیس کی کاروائی ،اغواء کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتارکر لیا گیا،اشتہاری مجرم اقبال کے خلاف 2022ء میں اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔