تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کااجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپوٹر)تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کااجلاس اسسٹنٹ کمشنرصدر رنگزیب گورایہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اے سی نے تحصیل بھر میں انسدادی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا ۔۔
اورکہا کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ اور لاروا کی تلفی میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی۔