گرانفروشی روکنے کیلئے آن لائن مانیٹرنگ سسٹم اور پرائس مجسٹریٹس غیر فعال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز، پرائس ، ویٹ اینڈ میئرز پنجاب نے سرگودھا میں اشیاء خورونوش کی مناسب قیمتوں پر دستیابی ، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے شروع کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اعلیٰ حکام نے آن لائن مانیٹرنگ سسٹم اور پرائس مجسٹریٹس کے غیر فعال ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور ضلعی افسروں سے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے اشیا ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا تاکہ براہ راست نگرانی کے ذریعے اشیا خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر دستیابی ، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے دو مرتبہ یاد دہانی نوٹسز بھی جاری کئے گئے مگر رسپانس نہیں ملا جس پر چیف سیکرٹری پنجاب جو کہ اس سسٹم کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ، ذرائع کے مطابق ڈی جی انڈسٹریز نے متذکرہ صورتحال کی بہتری کا ٹاسک ڈپٹی کمشنر کو سونپا اور ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر آن لائن مانیٹرنگ سسٹم اور مجسٹریٹس کو فعال کر کے مطلوبہ اہداف ہر ممکن پورے کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔