فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کے مالکان کیخلاف کارروائی ہو گی
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں اور منظور شدہ لوڈ سے زیادہ سواریاں بٹھانے پر ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف وہیکل آرڈیننس کے تحت کار روائی کی جائیگی ۔۔
وہ ٹریفک اور پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ میں گفتگو کر رہی تھیں اس موقع سب رجسٹرار رانا قمر عباس بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر نے کہا کہ مسافر گاڑیوں خصوصاً سکول آنے جانے کیلئے استعمال ہونے والی ٹرانسپورٹ پر گہری نظر ہے رکشہ یا پک اپ میں مقررہ تعداد سے زیادہ بچے بٹھانے کے خلاف فوری کار روائی کی جائے گی انہوں نے ٹرانسپورٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے وہیکل کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس رکھیں اور مقررہ تعداد ہے زیادہ بچے بٹھانے سے اجتناب کریں کیونکہ معمولی سے کوتاہی بھی کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے ۔