پٹرولنگ پوسٹ انور چوک کی زیر نگرانی سیمینار کا انعقاد

پٹرولنگ پوسٹ انور چوک  کی زیر نگرانی سیمینار کا انعقاد

میانوالی(نامہ نگار)ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ملک اختر حسین جوئیہ ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول سید محمد ثقلین جعفر کے احکامات کی روشنی میں۔۔۔

 انچارج پٹرولنگ پوسٹ انور چوک سب انسپکٹر عبد المالک بوڑانہ نے پٹرولنگ پوسٹ انور چوک کی زیر نگرانی سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں خدمت مرکز کے بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں کو بریفننگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لرنر ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کرائم رپورٹ گم شدگی رپورٹ خواتین پر تشدد کی رپورٹ ایف آئی آر کی کاپی اور کرایہ نام کے اندراج اور رجسٹریشن آف پرائیویٹ سپلائی کیلئے پٹرولنگ پوسٹ انور چوک پر تشریف لائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں