فوری انصاف کیلئے حکومت کی مجوزہ عدالتی اصلاحات ناگزیر ہیں، ذیشان اسلم اعوان
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع خوشاب کے صدر اور دامن مہاڑ کی ہر دلعزیز شخصیت ملک ذیشان اسلم اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔
عوام الناس کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے حکومت کی مجوزہ عدالتی اصلاحات ناگزیر ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے کیس میں انصاف کے حصول کیلئے مسلسل چالیس برس جدو جہد کرنی پڑی پیپلز پارٹی کے اکابرین یہ نہیں چاہتے کہ عام شہری کو بھی انصاف کے حصول کیلئے ایسی صورتحال سے دوچار ہونا پڑے ملک ذیشان اسلم اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آئین کی بالادستی کی بات کی اور اپنی تمام توانائیاں جمہوریت کی بقا کیلئے وقف کئے رکھیں۔