قصاب چھوٹا اور بڑا گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کرنے میں مصروف

قصاب چھوٹا اور بڑا گوشت من مانے  نرخوں پر فروخت کرنے میں مصروف

کندیاں(نمائندہ دنیا)قصاب چھوٹا اور بڑا گوشت من مانے نرخوں پر فروخت کرنے میں مصروف، افسران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے ناکام، انتظامیہ ریٹ لسٹیں جاری کرنے تک محدود ہوچکی ہے۔۔۔

 شہریوں کے مطابق کندیاں اور گردونواح میں چھوٹا گوشت1600سے 1800روپے فی کلو اور بڑا گوشت800 سے 1000روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے جبکہ برائلرمرغی کاگوشت 700سے 750روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے سرکاری سطح پر جاری کردہ لسٹ سے گوشت دو سے تین سو تک مہنگا فروخت کیا جارہا ہے ،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحصیل پپلاں میں قصابوں کی جانب سے جاری لوٹ مار کے سلسلے کو بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں